دارالخیر میرواعظ منزل کی طرف سے آتشزدگی کے متاثرین کو امداد کی فراہمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
میر واعظ نے سرینگر کے علاقے بہائوالدین نوہٹہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو نقصان پہنچا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دارالخیر میر واعظ منزل نے سرینگر کے علاقے بہائوالدین نوہٹہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق دارالخیر نے سرینگر میں تنظیم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس دوران مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں دارالخیر میر واعظ منزل کے ایک وفد نے بہائوالدین صاحب نوہٹہ سرینگر جا کر متاثرہ خاندانوں میں چاول، آٹا، کمبل اور کچن کٹ اور دیگر بنیادی ضرورت کا سامان تقسیم کیا اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دارالخیر میر واعظ منزل نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے قیام کے بعد سے تنظیم نے قدرتی آفات کے دوران ضرورت مند افراد کو ہر ممکن مدد کی ہے۔ تنظیم متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دارالخیر میر واعظ منزل میر واعظ
پڑھیں:
مردان کے اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی
مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔