پابندی ختم، PIA کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔
قومی ایئر لائن کی آج کی پرواز سمیت اس ہفتے پیرس کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازوں کی نشستیں فروخت ہو چکی ہیں۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔
خواجہ آصف 54 مہینوں بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کو رخصت کرینگےاسلام آبادپاکستان کی قومی ایئر لائن آج جمعہ کے.
فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔
فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی خوشی اور خیر مقدم کے منتظر ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔
واضح رہے کہ معطلی مئی 2020 میں کراچی میں ہونیوالے پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد کی گئی تھی جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اس کے بعد ایک سابق وزیر ہوابازی کے بیان نے عالمی سطح پر تحفظات پیدا کئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 40 فیصد مقامی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، اسکے نتیجے میں یورپی ریگولیٹرز نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پہلی پرواز پی ا ئی اے اسلام ا کے بعد
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش روانہ ہوگی
مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حکومت نے آج اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج مراکش روانہ ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انٹیلجنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے:میڈرڈ کشتی سانحہ: حادثاتی موت یا قتل؟، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں
رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مراکش کے شہر رباط اور دخلہ کا دورہ کرکے حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کی بھی تحقیقات کرے گی۔ یہ ٹیم ایک تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
گزشتہ روز مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جن میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
اس کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 افراد شامل تھے جن میں سے 36 افراد کو بچالیا گیا۔
بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ ان تارکین وطن کو انسانی سمگلرز نے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 144 گرفتار
اس سے قبل یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے تھے اور انسانی سمگلنگ میں معاونت پر 30 سے زائد اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BOAT ACCIDENT IB IMMIGRANTS MIGRANTS MOROCCO انٹیلجنس بیورو ایف آئی اے کشتی حادثہ مراکش