Jang News:
2025-01-18@13:17:00 GMT

لاہور، دھند میں کمی پر فلائٹوں کی لینڈنگ شروع

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

لاہور، دھند میں کمی پر فلائٹوں کی لینڈنگ شروع

لاہور میں دھند کی میں کمی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹوں کی آمد شروع ہوگئی، سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے۔

لاہور کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور پہنچی پرواز ایس وی 738 کو اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284 کو بھی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ دوحا سے لاہور کی پرواز کیو آر 620 کو بھی اسلام آباد اتارا گیا، مسقط سے لاہور کی پرواز او وی 521 ایک گھنٹہ تاخیر سے پونے 4 بجے لینڈ کر گئی۔

استنبول لاہور کی پرواز کیو آر 714 کی آمد میں پونے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ شارجہ سے لاہور کی پرواز ایف ایل 503 کی آمد میں بھی نصف گھنٹہ تاخیر ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس کا موسم کلیئر ہے، پشاور  ایئر پورٹ پر بادل ہیں مگر لینڈنگ اپروچ نارمل ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نظر بہتر ہونے پر اسلام آباد اتاری گئی پروازوں کی لاہور کیلئے روانگی شروع ہوجائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد سے لاہور پرواز ا

پڑھیں:

پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

دمام: پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد پرواز خوفناک حادثے کے بچ گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہناہےکہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
  • سعودی عرب سے لاہور آنیوالی پی آئی اے پرواز حادثے میں بال بال بچ گئی ،دمام میں ہنگامی لینڈنگ
  • پنجاب میں شدید دُھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
  • پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • پی آئی اے کی دمام میں ہنگامی لینڈنگ
  • لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند