آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ سازی پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع ہو گیا ، حکومتی ادارے فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، اگلے مالی سال کے فنانس بل کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 31 جنوری تک تجاویز طلب کرلیں۔ فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں جب کہ محصولات بڑھانے، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے تمام کاروباروں کے لیے جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے سے بھی تجاویز کے علاوہ ٹیکس چھوٹ مرحلہ وارختم کرنے کے لیے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو سہولت اور قوانین کو آسان بنانے، ایف پی سی سی آئی اور مختلف کاروباری تنظیموں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔بورڈ نے پاکستان بزنس کونسل، پاکستان اسٹاک ایکسچنج، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان ، ڈی ایچ اے کراچی، پاکستان اسمال چیمبرز آف کامرس اینڈ کاٹیج انڈسٹری سے تجاویز مانگی ہیں۔اس کے علاوہ آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کراچی، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن، آئی کیپ ، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، ٹیکس ایڈوائزری اورپاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی بجٹ سازی پر کام شروع تجاویز طلب کی گئی ا ئندہ مالی سال ایسوسی ایشن ایف بی ا ر گئی ہیں کے لیے
پڑھیں:
زبیر شیخ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے عبوری سی ای او مقرر
کراچی(کامرس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے زبیر شیخ کوعبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔بدھ کے روز لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقار صدیقی 31 جنوری 2025 کو وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کو شیل پاکستان لمیٹڈ (شیل) نے اپنے نام کو باقاعدہ طور پر ’’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘‘ میں تبدیل کر لیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نام کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔