قومی ٹیم کو دھچکا، حسیب اللہ ان فٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حسیب اللہ
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
ویسٹ انڈیز کھلاڑی ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میںمصروف ہیںملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے۔ پاک ،ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے،آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے،رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچ17سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔