سارک اسنوکر چمپئن شپ، آصف ہم وطن محمد نسیم کوہراکر فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)سارک اسنوکر چمپئن شپ میں عالمی چمپئن محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی چمپئن محمد آصف نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی سابق عالمی جونیئر چمپئن محمد نسیم اختر کو3-5 سے مات دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر دیں۔محمد نسیم اختر بھارتی کھلاڑی کمال چاؤلہ کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔آج فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
خواتین ججز کے لیے ہمیں الگ پالیسی میرٹ بنانا ہوگا ، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ خواتین ججز کے لیے ہمیں الگ پالیسی میرٹ بنانا ہوگا اور جب بھی ووٹ کا اختیار ملا ورکنگ خواتین الاوئنس کے حق میں ووٹ دوں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سیمینار سے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا قومی سطح پر خواتین کی برابری کے لیے کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں ، چھبیسویں آئینی ترمیم سے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں صرف ایک خاتون ہے ، اگر اس سطح پر یہ حال ہے تو پھر عام آدمی کی کیا بات؟۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اسلام آباد میں کوئی ایک خاتون پراسیکیوٹر تعینات نہیں ہوسکی ، ہمیں ورکنگ خواتین کو خصوصی الاوئنس دینا چاہیے اور ہمیں وہ عینک چاہیے جس سے یہ صنفی تفریق ختم ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ زچگی کی چھٹیاں مانگنے پر تو محکمانہ کارروائی شروع ہوجاتی ہے، پتہ نہیں خواتین کو دوران ڈیوٹی بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت بھی ہے یا نہیں؟، خواتین ججز کے لیے ہمیں الگ پالیسی میرٹ بنانا ہوگا ، پرموشن اور تعیناتیاں کرتے وقت خواتین کا الگ کوٹہ ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کو ای کورٹ سسٹم میں بھی سہولت دیں گے اور جب بھی ووٹ کا اختیار ملا ورکنگ خواتین الاوئنس کے حق میں ووٹ دوں گا۔
جسٹس محسن اختر نے کہا کہ عورت کے بغیر گھر چل ہی نہیں سکتا، ایک دن ماں ، بیوی ، بیٹی اور بہن کے بغیر رہ کر دیکھیں تو پتہ چلے، بطور پاکستانی ہم صنفی برابری کو سمجھ ہی نہیں سکے۔