کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5K کے رہائشی 7سالہ صارم کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اغواء کی سیکشن364کے تحت درج کیا گیا، مدعی محسن پرویز نے بیان دیا ہے کہ میں جنریٹر مکینک کا کام کرتا ہوں 3 بیٹے ہیں،درمیانہ بیٹا صارم 7تاریخ کو ڈھائی بجے مدرسے کے لئے نکلا تھا،میرا بیٹا 3بجکر40منٹ پر واپس آجاتا ہے،بیٹا 5بجے تک واپس نہیں آیا تو بیوی نے فون پر اطلاع دی،قاری صاحب نے بتایا 3بجکر40منٹ پر چھٹی کرکے جاچکا ہے،میں واپس آرہا تھا تو مسجد کی سیڑھیوں پر صارم کے دستانے پڑے ہوئے ملے، میں بے حد پریشان ہوا کافی معلومات کی تو کچھ پتہ نہ چلا،میرا دعویٰ ہے کسی نا معلوم شخص نے میرے بیٹے کو اغواء کرلیا ہے،بچے کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی، تاہم والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 8 سالہ صارم کی گمشدگی کا مقدمہ 11 روز قبل اس کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق، صارم مدرسہ سے واپس آتے ہوئے لاپتا ہوا تھا، مدرسے کے قاری نے بتایا کہ صارم چھٹی ہوتے ہی گھر روانہ ہوگیا تھا۔ مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا کہ صارم کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اغوا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، بچے کے والد کومختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغام بھی ملے، پولیس نے موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے تھے، میسجز کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا تھا، لاپتا صارم کو فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیوں میں بھی چیک کیا جاچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ماں اور 2 بچوں پر چھریوں کے وار، ایک بچہ دم توڑ گیا

بچے کی عدم بازیابی کے باعث صارم کے اہلخانہ نے ایس ایس سینٹرل کے دفتر کے باہر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا، احتجاج میں پی ٹی آئی کراچی کا وفد بھی شریک ہوا تھا۔ صارم نارتھ کراچی سے 11 روز  قبل مدرسہ سے واپسی پر لاپتا ہوا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے آج بتایا گیا ہے کہ صارم کی لاش مل گئی ہے، بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراونڈ ٹینک سے ملی ہے، بچے کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 سالہ wenews بچہ ٹینک زیر زمین صارم کراچی گمشدہ لاپتا لاش

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش برآمد 
  • کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟
  • کراچی: لاپتہ بچے کی لاش ملنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی
  • گریٹر اسرائیل، اب آگے کیا ہونے والا ہے؟
  • شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • صارم کے والد کو تاوان کامیسیج موصول کیس اے وی سی سی کو ٹرانسفرکردیاگیا
  • شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
  • کراچی: 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ
  • کراچی؛ پولیس لاپتا ہونے والے دو کمسن بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی، وزیراعلیٰ کا نوٹس