پی ٹی آئی کا فوری اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا معاملہ، پی ٹی آئی نے فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وطن واپسی پر ان سے ملاقات کے بعد مطالبات دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قویم اسمبلی 13جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس اور اپنے بارے میں تحفظات کے حوالے سے سخت ردعمل دیا گیا تھا اور اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے فون کال ریسیو نہ کرنے اور ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ اسد قیصر کے شکوے اور ریمارکس پر اسپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی:ُٰ پی ٹی آ ئی کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی جاری رہی ‘آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو روز اووو اووو کی بیماری ہوگئی ہے اسپیکر صاحب ان کی بیماری کا علاج کریں ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جناب اسپیکر ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آبزرویشن دی کہ طے ہوا تھا کہ کوئی نقط اعتراض اور کورم کی نشان دہی وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگی ‘اب ایسا کرکے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ‘میں نقطہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا ۔