خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق مسعود احمد ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان چیف ٹریفک آفیسر پشاور تعینات ہو گئے۔ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا عبد الرشید خان ڈی پی او نوشہرہ مقرر، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ڈی پی او بونیر تعینات کر دیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق محمد اظہر ڈی پی او نوشہرہ سے ڈی پی او صوابی، شاہ حسن ڈی پی او بونیر سے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے۔پی ایس او ٹو آئی جی پولیس سلیمان ظفر ڈی پی او چارسدہ مقرر، افتخار علی ایس پی انویسٹی گیشن صوابی سے پرنسپل ای پی ٹی سی نوشہرہ تعینات کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ پشاور میں پولیس سہولت مرکز میں فیس ادائیگی کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے فیسیں مقرر ہونے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔