اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال کے 6 ماہ میں وفاقی منصوبوں کا برا حال ، ترقیاتی بجٹ1500 ارب سے کم کر کے1100 ارب روپے کر دیا گیاجس سے کئی ترقیاتی منصوبے متاثرہونے کا خدشہ ہے اورترقیاتی فنڈز ریلیز کرنے میں کئی دشواریاں
سامنے آئی ہیں جس سے مزید ترقیاتی کام کھٹائی میں پڑ گئے۔دستاویزات کے مطابق 1500 ارب سے 2024-25 کا ترقیاتی فنڈ 1100 ارب روپے کردیا گیا، 400 ارب کی کٹوتی وفاقی حکومت کو فنڈز کی حصولی میں مشکلات کی وجہ سے کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز

اویس کیانی: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات،اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانس کے گرین فنڈ کے تحت پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دےدی۔

 وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پروفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی،فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش اسلوبی سے نظر ثانی کی تعریف کی۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

 سرداراویس لغاری نے اس موقع پرکہاکہ حکومت پاکستان جلد بجلی کی وِیلنگ پالیسی متعارف کروا رہی ہے،اضافی بجلی کی نیلامی کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے،غیر جانبدار بورڈز ریکوری میں بہتری اور لائن لاسز کو کم کر رہے ہیں،حکومت شمسی توانائی کو فروغ دے رہی ہے اور پاکستان میں سولر انقلاب آ چکا ہے۔

  اویس لغاری نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان تمام اصلاحات بہت شفاف طریقے سے کر رہی ہے،ان اصلاحات کی بدولت پاور سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،پاکستان قابل تجدید توانائی اور سبز منصوبوں میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

 فرانسیسی سفیرنے اس موقع پر کہاکہ فرانس پاور سیکٹر کی تمام اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،فرانس ای وی اور دوسری اصلاحات کو مالی معاونت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ 

 ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
 

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے لیے منظور کردہ اربوں روپے کے فنڈز میں قواعد کی خلاف ورزیاں
  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • سندھ حکومت نے 10 ہزار ارب میں سے صرف 20 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا
  • میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
  • سندھ میں ترقیاتی کام صرف پی پی نے کروائے، عبدالجبار خان
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب کے فنڈ جاری کردیئے
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز
  • وزیراعلیٰ کا احتجاج موثر،اسحاق ڈار کی سندھ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی