زرمبادلہ کے ذخائر 15ملین ڈالر کمی کے بعد 16.37ارب ڈالرہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ملین ڈالر کمی کے بعد 16.37ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 3 جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.69ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.68ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 15ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔