پنجاب حکومت روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے،شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فیصل آباد(آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہاہے کہ پنجاب حکومت صنعتکاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے فیڈمک کے معاملات کوبھی بہتر کریں گے اورصنعتی مراکز میں سیکورٹی کے امور کے لیے اعلیٰ پروفیشنل سیکورٹی ایجنسی ہائر کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا140واں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پلاسٹک کی ری سائیکلنگ پر حکومتی پالیسی قابلِ تعریف ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے میونسپل سروسز سے متعلق اچھا اقدام کیا ہے۔
ملک محمد احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ سے متعلق حکومت کی پالیسی قابلِ تعریف ہے۔
سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اس معاملے کا انتہائی منطقی حل نکالا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا ستھرا پنجاب پروجیکٹ اس کاوش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف کوالٹی کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی بھی قابلِ ذکر اقدام ہے۔