لاہور، شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور شہر میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں جدہ اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔
لاہور کے گرد ونواح میں بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ٹھوکر نیاز تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ جبکہ ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے روہڑی تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔موٹر وے پولیس نے کہا کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے، غیر ضروری سفر سے گریز، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔