کنری: کینال نکالنے کیخلاف تاجروں کی شٹر بند ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کنری (جسارت نیوز) سامارو میں سندھو دریا سے متنازع کینال نکالنے اور سندھ کی زمینوں کی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف سامارو میں شہریوں اور تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے شٹر بند ہڑتال کی، ریلی نکال کر احتجاج کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما پیر حماد جان سرھندی کی رہنمائی میں تاجر برادری و روٹری کلب کے گورنر سندھ بلوچستان شکیل احمد قائمخانی، سماجی رہنما بابر خان خاصخیلی، تحریک انصاف کے ڈویژنل رہنما خان اکبر پلی، یوسی چیئرمین وقار ذوالفقار خاصخیلی، بابا جان سرھندی، ضلع کونسل ممبر پیر امجد جمال خان بھرگڑی اور دیگر نے شہید پیر جواد جان پیٹرول پمپ سے ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کر کے دھرنا، مظاہرین کے دھرنے کے باعث سامارو سے کنری ، میرپورخاص اور عمرکوٹ آنے جانے والا ٹریفک معطل ہونے سے کوٹ غلام محمد روڈ بند ہو گیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر حماد جان سرھندی، شکیل قائمخانی، بابر خان خاصخیلی و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھو دریا سے 6 نئے کینال نکالنا ہمارے جینے مرنے کا سوال ہے، پنجاب مسلسل ہم سے زیادتیاں کر رہا ہے، ہم خاموشی سے برداشت کرتے آ رہے ہیں، اب ہم جنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم خاموشی توڑ کر بھرپور مزاحمت کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو تین کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کردیا اور کہا آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد پر تھا، نواز شریف کے دور میں معیشت بہتر تھی اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی، نوازشریف کے بعد 4 سال کے دور میں تباہی پھیر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہورہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 18ہزار کراس کرگئی ہے، ترسیلاب زر بڑھ گئیں، فارن ریزرو بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی بھی نیچے آئی ہے، شرح سود کر بھی کم کیا جا رہا ہے، بجلی کی قیمت 11روپے کی کمی کا اعلان کل ہوا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ معیشت تب ترقی کرتی ہے جب اس کا پھل عام آدمی کو ملتا ہے، کسی بھی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کےبغیرترقی نہیں کی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج پنجاب کے تاجروں کیلئے پیکج لیکر آئی ہوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے مقامی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے، ہم آج چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ لے کر آئے ہیں، جس کے تحت 3کروڑروپے تک کاقرضہ بلا سود ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی این او سی، لائسنس، نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں، آپ کاروبارکرنے کا فیصلہ کریں پنجاب بینک کو اپلائی کریں، ہم نے آپ کیلئے بزنس پلان بھی بنا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا ک قرضہ ملنے کے بعد بھی کوئی مشکل آتی ہے تو بھی مدد کرینگے، آپ آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں، آپ کو نقشہ پاس کرانا ہے تو وہ ہوتا رہے گا۔
انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چھوٹی فیکٹری یا پلانٹ لگانے کیلئے مفت زمین دیں گے، زمین کا ٹکڑا لیں کاروبار شروع کریں ساتھ لائسنس بھی ہوتا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جن بچوں کے پاس نوکری نہیں یہ اسکیم ان کے لئے بہت اہم ہے، جن لوگوں کا کاروبار ہے مزید بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ بھی قرضہ بھی لے سکتے ہیں، بزنس اسٹارٹ اپس کے لئےبھی یہ اسکیم ہے۔