ووٹ نہ دینے پر پی پی نے بے امنی پھیلائی ، راشد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) جامع دارالفیوض میں دستارِ فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور کندھکوٹ میں امن و امان کی ابتر صورتحال میں مقامی منتخب نمائندے شامل ہیں، ووٹ نہ دینے پر جان بوجھ کر بے امنی پھیلائی گئی ہے، ضلع کے منتخب عوامی نمائندے اگر چاہیں تو امن و امان بحال ہوگا، کندھکوٹ میں بے امنی اتنی بڑھ گئی ہے کہ مغرب کے بعد کوئی مسافر یا مقامی لوگ سفر کرنے کے لیے تیار نہیں، پولیس کا بھی کوئی حال نہیں، پولیس خود کو بھی نہیں بچا پا رہی، روڈ راستوں پر خراب بکتربند گاڑیاں کھڑیں ہیں، یہاں پر مکمل ڈاکو راج قائم ہے ڈاکو کسی کو بخش نہیں رہے، معصوم 4 سالہ بچے رافع ملک جو ڈاکوؤں کی قید میں ہے، بے رحم ڈاکوؤں کو فوری آزاد کرنا چاہیے، عمران خان کا مستقبل اب کچھ نہیں رہا، جو انہیں لائے تھے، وہ ہی ہاتھ ان سے نکال دیے گئے ہیں۔ صدر آصف زرداری کہہ رہے ہیں کہ دریائے سندھ میں نہریں نکالنے والے معاملے پر سندھ کی عوام پریشان نہ ہو جس سے واضح پیغام سندھ کے لیے ہے کہ عوام پریشان نہ ہو، سندھ کے وسائل بھی فروخت ہوں گے، جزیرے بھی اور دریائے سندھ میں سے نہریں بھی نکلیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے کراچی میں ایک عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا مظہر ہے، جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس منصوبے کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ یونیورسٹی میڈیا کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نئے معیار قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت بنائی جانے والی یہ میڈیا یونیورسٹی نہ صرف پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرے گی بلکہ سندھ کی انمول تاریخ اور انڈس سولائزیشن کی عظمت کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی۔ یہ ادارہ عالمی معیار کی تعلیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی تخلیقی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
ساجد خان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر قہر بن کر برس پڑے،ویسٹ انڈیز نے8وکٹیں گنوادیں