پارٹی ممبران عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، عبدالمنان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی اپنے فرزند عبدالخالق صدیقی اور اپنی پرسنل ٹیم ورک کے ممبران پرویز حسین کھوکھر اور ذوالفقار علی سیال کے ساتھ سندھ اسمبلی آئے، انہوں نے سندھ اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھ کر سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما پیپلز پارٹی سندھ کے سابق صدر و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بڑی گرمجوشی سے مل کر ان سے طبیعت معلوم کی اور اچھی صحت کے لیے دُعا کی، وہ دیگر وزراء سے بھی ملے جس میں جام خان شورو، سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل ہیں۔ انہوں نے ان کی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ کے وزیراعلیٰ اور پوری کابینہ سے لے کر تمام کے تمام پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی عوام کی حقیقی معنی میں ترجمانی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا مقصد ہی عوام کے حالات بہتر بنانا ہے، جس کے لیے مرکزی قیادت سے لے کر عام ورکر تک صدر مملکت آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہو کر کوشاں ہیں، اب وہ دن دور نہیں جس دن عوام کا ہر دلعزیز لیڈر بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر عوام کی تقدیر بدلے گا اور پاکستان کو صحیح سمت میں لے جا کر ترقی اور عوام کی خوشحالی کی جانب گامزن کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کی
پڑھیں:
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں، وہ کالاباغ ڈیم بننے پر مشرف اور نواز شریف کے ساتھ تھے۔