سہون،مقامی افراد کا روزگارنہ دینے کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سہون (نمائندہ جسارت) تیل گیس کمپنی کی طرف سے گاؤں کی زمین پر قبضہ کرنے اور مقامی لوگوں کو کمپنی میں روزگار سے نذر انداز کرنے کے خلاف او جی ڈی سی ایل کمپنی کے خلاف دوسرے روزبھی احتجاج جاریOGDCL کی ہٹ دھرمی برقرار۔ تفصیلات کے مطابق سہون کے نواحی گاؤن داد محمد رند میں تیل گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل کمپنی کی طرف سے مذکورہ گاؤں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف دیہاتیوں نے سخت الزام لگایا کہ مذکورہ کمپنی افسران نے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کو زمین کا معاوضہ دیا جائیگا مگر 6 ماہ گزرنے کے باوجود نہ معاوضہ ملا نہ ہی کمپنی میں کوئی روزگار جوکہ بہت بڑی نا انصافی ہے اور اب ہم اس نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جب تک ہمارے مطالبے پورے نہیں ہوتے احتجاج نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس کے دائرے کارکو آگے بڑادیا جائیگا۔ دوسری طرف احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے کمپنی کی طرف جانے والے تمام راستوں ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ پی ٹی آئی ارکان کا اسمبلی کے باہر احتجاج
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے سزا سنائے جانے پر تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔
احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی گئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر جرمانہ عائد کیے جانے کے ساتھ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔
فیصلے کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکانِ پنجاب اسمبلی نے فیصلے کے خلاف احتجاج کے دوران ہاتھوں میں بینرز اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی کے ارکان نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔