Jasarat News:
2025-01-18@10:47:23 GMT

جیکب آباد،ارسا ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)سندھ میں نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے یو آئی اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ مارچ اور دھرنا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام اور شہریوں کی جانب سے سندھ کے دریا پر 6 نہریں بنانے اور لاکھوں ایکڑ زمین کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دینے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ۔ جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،ضل جنرل سیکرٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا خالق داد پندارانی، مولانا عبد الوحید بروہی، اسد اللہ حیدری، قاری رضوان اللہ چاچڑ اور عرفان علی لوہار کی قیادت میں جامعہ شیراز گڑھی خیرو سے نکالا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “سندھ دشمن منصوبے نامنظور”، “نہریں نامنظور” اور “سندھ کے ساتھ زیادتی نامنظور” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیااور جامع مسجد چوک پر دھرنا دیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے صدارتی محل میں نئی نہروں کی منظوری درحقیقت سندھ کے لیے موت کا پروانہ ہے، سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کرکے احساس محرومی پیدا کیا جا رہا ہے۔ نہروں کی تعمیر غیر قانونی اور غیر شرعی ہے، جبکہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کو لاکھوں ایکڑ زمین دینا ناانصافی ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ تمام نہروں کا منصوبہ فوری طور پر ختم کئے جائیں اور سندھ کی زمینیں مقامی ہاریوں کو دی جائیں۔ ہاریوں کو وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دی جا رہی ہیں، اور سود سے پاک قرضوں کے ذریعے زمینیں آباد کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ بہتر زراعت کر سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کے

پڑھیں:

حیدرآباد: تنظیم فلاح بہبود برائے معذورین کے تحت معذور افراد نوکری نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

حیدرآباد: تنظیم فلاح بہبود برائے معذورین کے تحت معذور افراد نوکری نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • بلجئیم میں “پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد
  • حیدرآباد: چمبڑ کے رہائشی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
  • حیدرآباد: تنظیم فلاح بہبود برائے معذورین کے تحت معذور افراد نوکری نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
  • کینالوں کے خلاف احتجاج کریں گے، عاجز دھامراہ
  • سجاول: پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا احتجاج
  • فلسطین امن معاہدہ، حماس و حزب اللہ، انصاراللہ، شام، ایران کی واضح فتح ہے، متحدہ علماء محاذ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ پی ٹی آئی  ارکان کا اسمبلی کے باہر احتجاج
  • چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت
  • مولانا حنیف جالندھری کی قرارداد ہر مسلمان کی آواز
  • دریا پر نہروں کی تعمیر سے سندھ موت کی وادی مٰں تبدیل ہوجائیگا،قادر مگسی