کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ کے گھر پر قبضے کی کوشش۔ لاڑکانہ میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ مسٹر غلام قادر تنیو کے گھر پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ مراد واھن کے مقام پر پیش آیا، جہاں انور خاتون نامی بیوہ عورت نے اپنی ملکیتی زمین رضا مندی سے ایڈیشنل سیشن جج کو فروخت کی تھی۔ خریدار کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے یہ زمین اپنے ذاتی پیسوں سے خریدی اور اس پر گھر کی تعمیر شروع کی۔ تاہم، قبضہ گروپوں نے مبینہ طور پر تعمیراتی کام میں مداخلت کی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ جنہیں ایک شریف اور معزز شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ خریدار نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ گروپوں اور کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گلگت، محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن

سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت ڈویژن کے ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "گلگت بلتستان میں ابھرتے چیلنجز اور ڈیجیٹل میڈیا کا کردار" تھا۔ سیشن کی صدارت سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے کی، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے میڈیا کے شعبے میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز پیش کی گئیں جن میں ایکسپوژر ٹرپس، فلاحی اقدامات اور صحافیوں کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے حکومت سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے پر زور دیا تاکہ صحافت کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی اور باہمی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔ سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام، اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ، ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کیس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی
  • ابوظبی میں پاکستانی زرعی محقق ڈاکٹر غلام سرور کو عالمی ایوارڈ دیا گیا
  • گلگت، محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن
  • منرلز بل صوبے کے وسائل پر وفاق کی یکطرفہ قبضہ کی کوشش ہے،مولانا فضل الرحمان
  • لاڑکانہ اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار
  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کاای-کچہری سیشن
  • زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
  • بھارت کی وکلا تنظیم نے وقف ایکٹ کو متعصبانہ قانون قرار دے دیا
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے