ٹیکس دینے میں کون سا شہر سرفہرست رہا؟ رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ملک کے کون کون سے شہروں نے 24-2023ء میں کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔
ایف بی آر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، لارج ٹیکس آفس کراچی نے 24-2023ء میں انکم ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 360 ارب روپے سے زائد وصولیاں کیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63 لاکھ روپے رہا جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1 ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔
ایل ٹی او لاہور نے 24-2023ء میں ایک ہزار 402 ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے۔
ایف بی آر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے 1 ہزار 164 ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی ہو گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ارب روپے سے زائد ایف بی
پڑھیں:
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا؛ وحشیانہ بمباری میں 40 فلسطینی شہید
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا لیکن صیہونی فوج کی جارحیت تھمنے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر تازہ فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے تازہ حملے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیے۔ یہ فضائی حملے بھی بے گھر فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی کابینہ جنگ بندی معاہدے پر ووٹنگ کی تیاری کر رہی ہے جو بآسانی منظور ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فسطینیوں کی تعداد 46 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 10 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے 3 ہزار سے زائد جنگجوؤں نے فضا سے اور زمینی راستے سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔
حماس 250 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بناکر اپنے ہمراہ غزہ لے آئے تھے جن میں سے اکثر اسرائیلی بمباری میں ہی مارے گئے۔