سعودی حکومت کی غیر ملکی مسافروں پر مزید پابندیاں
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ریاض:سعودی عرب نے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئی سفری پابندیاں متعارف کرادی ہیں، جس کے تحت مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس میں گردن توڑ بخار بھی شامل ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(GACA)نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو ان نئی ہدایات کے ذریعے آگاہ کیا ہے اور تمام مسافروں کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنا ضروری قرار دے دیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے بتایا کہ ان نئی صحت کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور ان ویکسینیشن کی تفصیلات سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
ایئرلائنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو گردن توڑ بخار اور دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی طور پر لگوائیں۔ مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے سے کم از کم 10 دن قبل جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حامل ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، پولی سیکرائیڈ قسم کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ زیادہ سے زیادہ 3 سال پرانا اور کنجوگیٹڈ قسم کا 5 سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔
نئی ہدایات کے مطابق، ایک سال یا اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایئرلائنز کو سفر کے دوران حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز اور مسافروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پائلٹ کی مبینہ غفلت، مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا
سعید احمد:باکمال لوگوں کی لاجواب سروس،پائلٹ نے مبینہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق دمام سے ملتان جانے والی پرواز پرواز پی کے150 کو کپتان نے غلط رن وے پر اتار دیا گیا،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ائیرپورٹ موڑا گیا۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا،لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھیں۔
ذرائع کے مطابق کپتان کی غفلت و لاپرواہی پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراونڈ کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول