Jang News:
2025-01-18@13:01:37 GMT

آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات

فوٹو: فائل

لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سندر میں واقع ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر ایک میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی، ملزمان کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو عقبی سائیڈ سےگھر میں داخل ہوتے ہیں، ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساماؤں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا، ملزمان نے چوکیدار سے بندوق اور خانساماؤں سے موبائل فون چھین لیے۔

ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر گئے تو اس نے شور مچا دیا، شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈکیتی نہیں ہوئی، ڈکیتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے بروقت واردات ناکام بنائی، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب جی او آر ون میں سرکاری گھر میں رہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد

راولپنڈی:

تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد
  • راولپنڈی؛ گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد
  • ممبئی‘اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت میںزخمی،اہلیہ‘بیٹے محفوظ رہے
  • بھارت: ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ کر فرار
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار
  • 9 مئی کے سب سے بڑے مقدمہ کی سماعت، 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند