زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، مجموعی ذخائر 11.69 ارب ڈالر رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 11.69 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں، جب کہ 3 جنوری کو مجموعی ذخائر 16.37 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.
معاشی ماہرین زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو درآمدات اور قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ سے جوڑ رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.75روپے سے بڑھ کر 278.80روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں 15پیسے بڑھ کر ڈالرکی قدر280.52روپے سے بڑھ کر 280.67روپے پر جا پہنچی۔