نائجیریا میں دنیاکا سب سے بڑا سینڈل تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاگوس: نائجیریا میں خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈل تیار کردیا، مذکورہ فیشن ڈائزئنر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے یہ سینڈل تخلیق کیا۔
دنیاکا سب سے بڑا سینڈل 10 فٹ، 4 اعشاریہ 2 انچ چوڑا اور 26 فٹ، 8.8 انچ طویل ہے۔ سینڈل تیار کرنے والی یہ خاتون جسکا نام لزثانیہ ہے اس نے نائجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے علاقے لیکی پکسل پارک میں گزشتہ ہفتے اس بڑے کولوگ اسٹائل سینڈل کی تیاری پر 72 گھنٹے لگائے۔
خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کے پاس اس عظیم الجثہ سینڈل کو پیش کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ میکسیکو کے میونسیپیو ڈی سہایایو کے فنکاروں کی ٹیم کے پاس تھا جنھوں نے دس فٹ اور 1.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن ریکارڈ اضافہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں2 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2705 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت400 روپے کے اضافے سے 282600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی342 روپے کے اضافے سے 242283 روپے کی سطح پر آگئی۔ علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کے اضافے سے3406 روپے کی سطح پر آ گئی۔