City 42:
2025-01-18@13:17:42 GMT

کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 12 کان کن پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

عیسیٰ ترین : کوئٹہ کے علاقے سنجدی ک کی  ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ ہوا جس میں 12 کان کن پھنس گئے،

چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ کے مطابق کان کنوں کی نکالنے کیلئے آپریشن شروع ہوچکا ہے ۔ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے،واقعہ ایک گھنٹہ قبل پیش آیا،اطلاع ابھی ملی،ہماری یہ کوشش ہے  کہ تمام کانکنوں کو زندہ نکالا جائے 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گلوکار جواد احمد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔

  رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔ 

لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔ 

لیسکو حکام نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کے بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، جس کا مقصد بجلی چوری کرنا تھا۔ بجلی کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے پارلر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ 

پولیس کو درخواست موصول ہو چکی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لیسکو نے اعلیٰ حکام کو بجلی چوری کے شواہد اور دیگر تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ اس معاملے پر ابھی تک جواد احمد یا ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلوکار جواد احمد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کس مشکل میں پھنس گئے؟