پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔
حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم خان کمشنر فیصل آباد، صلوٰت سعید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اور نادر چٹھہ سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ تعینات کردیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں فورسز کی مزید پانچ کمپنیاں تعینات، 150 افراد گرفتار
بی جے پی نے کہا کہ ممتا بنرجی انتہا پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے اپنی حکومت چلا رہی ہیں اور انکی یرغمال بن چکی ہیں، اسلئے وہ بے بس ہے اور ایسے آئین مخالف بیانات دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تشدد کے معاملے میں اب تک 150 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سوتی اور شمشیر گنج جیسے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے بیچ کلکتہ ہائی کورٹ نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد تشدد زدہ علاقوں میں تقریباً 300 بی ایس ایف اہلکار تعینات کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت کی درخواست پر بی ایس ایف کے اضافی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد میں بی ایس ایف اہلکاروں کی پانچ اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا۔
وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مرکزی داخلہ سکریٹری نے تشدد کے سلسلے میں مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور جلد از جلد حالات معمول پر لانے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کے ساتھ بات چیت میں مغربی بنگال کے ڈی جی پی نے بتایا کہ صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے اور اس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ وہ مقامی طور پر تعینات بی ایس ایف سے مدد لے رہے ہیں اور اب تک 150 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوم سکریٹری نے حکام کو بتایا کہ مرکز صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان پر تنقید کی کہ ان کی حکومت وقف ترمیمی قانون کو لاگو نہیں کرے گی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ممتا بنرجی کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کا کوئی احترام نہیں ہے۔ ترویدی نے اندور میں نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر ممتا بنرجی مغربی بنگال میں وقف ایکٹ کو لاگو کرنے سے انکار کر رہی ہیں، تو یہ واضح ہے کہ وہ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کا کوئی احترام نہیں کرتی ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان نے الزام لگایا کہ وہ انتہا پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے اپنی حکومت چلا رہی ہیں اور ان کی یرغمال بن چکی ہیں، اسلئے وہ بے بس ہے اور ایسے آئین مخالف بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ تمام آئینی طریقہ کار کے بعد اور تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے آئینی نظام میں ملک کی کسی بھی ریاست کی قانون ساز اسمبلی مودی حکومت کے منظور کردہ قانون کو نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتی۔