پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جو حکومت اپنے زیرکنٹرول جیل میں ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا سکتی وہ ہمارے دو بڑے مطالبات پر کیا پیشرفت کرے گی، جلسہ روکوانے کے لیے اگر 7 بجے جیل کھلوائی جاسکتی ہے تو ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے ہمیں انصاف ملے، ہم ڈیل نہیں انصاف مانگتے ہیں، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے نوجوان پُرجوش ہیں، ہم بکنے والے لوگ نہیں ہیں، گولیاں چلانے کی روایت سے معاشرے میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے مذاکرات شروع کیے ہیں، رانا ثنا اللہ کا بیان آیا ہے کہ ہم ان کی مرضی سے مذاکرات کررہے ہیں، ہماری کمیٹی با اختیار ہے،ٓ ہمارے کسی سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، جو مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے وہ میڈیا کو بھی دیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت بار بار تحریری مطالبات پر اصرار کرتی رہی جس کے باعث بات چیت تعطل کا شکار ہوئی، تاہم اب عمران خان نے کہا ہے کہ تحریری مطالبات حکومت کو دیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی، جلسہ رکوانے کے لیے اگر صبح 7 بجے جیل کھلوائی جاسکتی ہے تو ملاقات کیوں نہیں کرائی جاسکتی؟۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہم نے کہا کہ جوڈیشل کمشن بنائیں اور ہمارے سیاسی اسیروں کو بھی رہا کریں یہ ہمارے 2 بڑے مطالبات ہیں، ہم نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور انصاف مانگتے ہیں، ڈیل نہیں چاہتے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ پنجاب حکومت ہمارے نوجوانوں پر جیل میں تشدد کر رہی ہے، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ انصاف نہیں کرتے، غیر معیاری کھانہ دیا جارہا ہے، 15 افراد کے لیے قیدی وین میں 50 سے زائد نوجوانوں کو بیٹھایا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو اجازت دے دی ہے کہ تحریری مطالبات حکومت کو دیے جائیں، اور اب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وطن واپسی کے بعد مذاکرات کا تیسرا دور ہونے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی

اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دورکیلئے تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت اور ہدایات کی روشنی میں مطالبات کو تحریری شکل دیدی ہے ۔ آج ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کریگی۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق مطالبات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ہماری کمیٹی ذمہ داران اجلاس میں اپنے مطالبات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کریگی۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کاتیسرا دور آج دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں دو روزقبل پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی درخواست پرجلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سپیکر آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کیلئے درخواست کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے اور حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات حکومت نے کروانی تھی یہ میری ذمہ داری نہیں تھی۔مذاکرات کیلئے اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں سے کسی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیاتھا۔میں تو اجلاس بلانے کیلئے تیار تھا۔اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 جنوری کورہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں اسد قیصر کو واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کامطالبہ حکومت تک پہنچا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو حکومت سے مذاکرات ختم کرینگے ، بیرسٹر گوہر
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بیگناہی ثابت نہیں کر سکے: وفاقی حکومت
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور ختم،پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا طالبہ
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا. عمر ایوب
  • حکومت سے مذاکرات: پاکستان تحریک انصاف نے کون سے تحریری مطالبات پیش کیے؟
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کر دیا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید ہو سکتی ہے : فیصل واوڈا 
  • مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی