شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
دوسری شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’ اس حوالے سے دیئے گئے میرے بیان پر مذہبی حلقوں نے تنقید کی تھی، اللہ تعالیٰ نے ایک سے زائد شادیوں پر شرط رکھی ہے کہ اگر آپ انصاف کرسکتے ہیں تو شادی کرلیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں زندگی ایک بار ملنی ہے اور اگر ایک بار ملنے والی زندگی میں ہی آپ اپنی بیوی کی سوتن لے آئے تو اس کی زندگی میں کیا رہ جائے گا اور اللہ نے جب آپ کی قسمت آپ کی اہلیہ کے ساتھ ملا دی ہے تو میرا خیال ہے کہ آپ کو اس کے لئے ہر قسم کی قربانی اٹھانی چاہیے‘۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شیر افضل مروت نے دلچسپ قصہ سنایا کہ ’ میرے چچا نے پانچ شادیاں کی تھیں اور میں ان کو دیکھتا آیا کہ وہ جو تازہ شادی کرتے تھے پھر اسی بیگم کے ہوجاتے تھے اور پہلے والی بیگم سے ان کا پیار کم ہوجاتا تھا ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو شریک حیات دی ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ آپ کی زندگی کی ایک بنیادی اکائی ہے اور میں ایک فیملی کورٹ جج رہا ہوں اس دوران میں نے بہت سارے گھروں کو ٹوٹتے دیکھا ہے ، اپنی اہلیہ کو عزت دینی چاہیے اور سب سے بڑی اس کے جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ جب آپ اپنی اہلیہ کی محبت کو شیئر کرتے ہیں تو یہ بات ’ بندے کو مار دینے ‘ کے مترادف ہے ‘۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
UTTAR PRADESH:بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔
نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔
شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔
ہردوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوجا عرف سونم، آشا عرف گڈی، اور سنیتا کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم برآمد کر لی۔
پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ خواتین پورے یوپی میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کو نشانہ بناتی اور شادی کے بہانے قیمتی سامان ہتھیا کر فرار ہو جاتیں۔