پسوڑی کی گلوکارہ ’شے گل‘، کا اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔

.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ایک
پڑھیں:
بھوت کی وجہ سے بنگلہ چھوڑنا پڑا؛ سوہا علی حقیقی ڈراؤنا واقعہ سناتے کانپ اُٹھی
بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ’’پیلی کھوٹی‘‘ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے خوف سے کانپ اُٹھی۔
سوہا علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم چھوری 2 کی پروموشن میں مصروف ہے جو اس وقت پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔
ہارر فلم چھوری 2 دراصل چھوری کا سیکوئل ہے جو 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اور دونوں کی کاسٹ اور کہانی ایک ہی ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوہا علی خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ہارر فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ کو خود بھوت پریت پر یقین ہے۔
جس پر سوہا علی خان نے کہا کہ میں اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا اور میں گواہ ہوں۔
اداکارہ سوہا علی خان نے بتایا کہ جب ہم پیلی کھوٹی میں رہتے تھے تو میری خاندان کی ایک بزرگ خاتون کو بھوت نے تھپڑ مارا تھا۔
بقول سوہا علی خان وہ خوف سے کانپ رہی تھیں اور ان کے گال پر تھپڑ کے نشان بھی واضح تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے فوری بعد ہم لوگوں نے جلدی جلدی اپنا سامان سمیٹا اور پتوڈی بنگلے میں شفٹ ہوگئے جو کہ نزدیکی ہی تھا۔
سوہا علی خان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے پھر کبھی مڑ کر بھی پیلی کھوٹی کو نہں دیکھا جو اب ایک کھنڈر بن چکی ہے اور اب تک وہاں کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے۔