سری لنکا میں توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو 9 ماہ قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
کولمبو:سری لنکا کی ایک عدالت نے بدھ مت کے رہنما گالاگوداتے گناناسارا کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گنانا سارا اپنے اشتعال انگیز بیانات اور نفرت انگیز تقاریر کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور یہ سزا انہیں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہینِ اسلام کے جرم میں دی گئی ہے۔ان کے خلاف تازہ مقدمہ اس وقت قائم کیا گیا جب انہوں نے ایک تقریب میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ مقدمے سے متعلق شواہد اور ان کے اعتراف جرم کی بنیاد پر عدالت نے انہیں قید کی سزا دی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گناناسارا کو سزا دی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر 4 سال کی قید کاٹ چکے ہیں، لیکن پیرول پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر مذہبی منافرت پھیلانے کا جرم کیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے مسلم رہنماؤں نے اس فیصلے پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے سزا کو ناکافی قرار دیا ہے۔ مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ عادی مجرم معمولی سزاؤں سے سبق نہیں لے رہا، جس پر اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مزید سخت سزا کا مطالبہ کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس ، مسرت جمشید چیمہ کے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گزشتہ روز کی اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزم مسرت جمشید چیمہ کے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عدالتی کارروائی میں مداخلت، ہنگامہ آرائی پر مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کے عدالت داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔وکیل علی عمران پر دوران کارروائی استغاثہ کے گواہوں کو دھمکانے کے بھی الزامات ہیں، ان کے داخلے پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت عائد کی گئی۔عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، اور ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کو اپنی مرضی کا نیا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز کی عدالتی کارروائی میں ہنگامہ آرائی سمیت تمام کاروائی کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کو بھی بھجوا دی گئی۔
سپین: تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
مزید :