نئی دہلی:بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہندو تہوار کے موقع پر ہونے والی تقریب بد انتظامی کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مندر میں زائرین کی بڑی تعداد جمع تھی لیکن انتظامیہ ہجوم کو قابو پانے میں ناکام رہی۔ اس موقع پر ٹوکن حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے افراد کے درمیان جھگڑا شروع ہوا،جو بڑھتے بڑھتے ایک تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔

جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے افراتفری مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے کچلے گئے۔

واقعے کے بعد جائے وقوع سے 50 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جب کہ  زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے تہوار کی تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق منتظمین نے زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات نہیں کیے تھے، جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس کا یوکرینی شہرسومی پرمیزائل حملہ، 34 افراد ہلاک

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2 روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
  • حادثہ سے بڑا سانحہ
  • نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • یہودی تہوار کے موقع پر امریکی گورنر کے گھر کو آگ لگا دی گئی
  • روس کا یوکرینی شہرسومی پرمیزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • بھارت میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد سے 3 افراد ہلاک
  • مسلمانوں کی زمینوں سے متعلق بل پر بھارت میں شدید احتجاج، 3 افراد ہلاک، 118 گرفتار
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک