پاکستان کی طالبان حکومت خود دہشت گردی کا شکار ہے، مولانا حامد الحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ملتان میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ بڑے ممالک چین روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں، ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ پاکستان کا تعلقات کا بگڑنا نقصان دہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (س) پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہونے سے دونوں ممالک کا معاشی نقصان ہے، انہوں نے کہا بڑے ممالک چین، روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں، ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ پاکستان کا تعلقات کا بگڑنا نقصان دہ ہے۔ وہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام )س( کے سٹی امیر قاری سعید احمد رحیمی کے ڈیرے پر علمائے کرام سے بات چیت کر رہے تھے جبکہ انہوں نے جامعہ ریاض العلوم رشید آباد کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر جے یوآئی)س( کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید یوسف شاہ، مولانا عطا الرحمن، حافظ عرفان احمد عمرانی، مولانا جنید احمد، مدرسہ کے اساتذہ اور قاری محمد امین اور مولانا عبدالباسط بھی موجود تھے۔
مولانا حامد الحق حقانی نے کہا پاکستان کی طالبان حکومت خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دونوں ممالک کے تعلقات بگاڑنے کی سازش کر رہے ہیں، اس سے دونوں ممالک کی معیشت کو دھچکا لگے گا، پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہو جائے گی، افغانستان پاکستان کی بڑی منڈی ہے، دشمن ہماری معیشت تباہ کرنے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے۔ اس موقع پر سید یوسف شاہ نے کہا ملک میں امن و امان خراب، معیشت ابتری کا شکار ہے جبکہ ہمارا وزیراعظم مہنگائی میں کمی کی بھڑکیں مار رہا ہے، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، شہباز شریف مہنگائی میں بے بنیاد کمی کی مبارک باد دے کر قوم کو دھوکہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی کو فوری کنٹرول کرے، بجلی گیس کے بلوں میں کمی کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طالبان حکومت پاکستان کی نے کہا
پڑھیں:
چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر
چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-ویتنام سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ٹو لن اور صدر لونگ کونگ کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام سوشلسٹ دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے۔ 2023 میں دورہ ویتنام کے دوران دونوں فریقوں نے چین-ویتنام اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کا اعلان کیا،
جس سے دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ وہ چین-ویتنام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ چین-ویتنام سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور “چین-ویتنام عوامی تبادلے کا سال” سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے، سوشلسٹ جدیدیت کی تعمیر کے نئے سفر پر ایک دوسرے کی مدد کرنے، چین-ویتنام اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے خواہاں ہیں۔ٹولن نے کہا کہ گزشتہ 75 سال سے ویتنام کی پارٹی، حکومت اور عوام ہمیشہ سے چین کے ساتھ تعلقات کو ویتنام کی مستقل خارجہ پالیسی کے طور پر دیکھتے ہیں اور اسے اولین ترجیح دیتے ہیں۔
یقین ہے کہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے رہنماؤں کی قیادت میں دونوں فریقوں کے مختلف شعبے قریبی تعاون کے ذریعے چین-ویتنام اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی بلندی تک پہنچائیں گے۔لونگ کونگ نے کہا کہ چین-ویتنام سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے 75 سالوں کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ چین-ویتنام کی روایتی دوستی اور تعلقات کی ترقی دونوں ممالک کے عوام کی بنیادی خواہش اور طویل مدتی فوائد کے مطابق ہے، جو خطے اور دنیا کے امن و استحکام، تعاون اور ترقی کے لئے بھی خدمات سر انجام دے گی۔ ویتنام چین کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک تعاون کو بڑھاتے ہوئے چین-ویتنام اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔