‎آزاد کشمیر کی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے وزرا نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ ریاست میں پارٹی کئی حصوں میں بٹ چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی اقرار کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پاور میں آنے کی وجہ سے وہ سیاسی اثرورسوخ کھو چکے ہیں۔

یہ خط ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے بعض اہم رہنما مخلوط حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں، جبکہ وزرا اس کی مخالفت کررہے ہیں اور انہوں خط کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد: کیا روایتی سیاستدانوں کی سیاست خطرے میں ہے؟

اس سے قبل یہ ہوتا تھا کہ مرکز میں جس پارٹی کی حکومت ہو آزاد کشمیر میں بھی اسی پارٹی کی حکومت ہوتی تھی، اور وہ مضبوط بھی ہوتی تھی کیونکہ فنڈز کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا تھا، تاہم اس بار سب اس کے الٹ ہے، کیونکہ مرکز میں شہباز شریف کے وزیراعظم ہونے کے باوجود آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

’آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 8 ہے‘

‎آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 8 ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے منتخب ہونے والے چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں مخلوط حکومت قائم ہے، جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں علیحدگی اختیار کرلی۔

چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں قائم حکومت میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزرا کی تعداد 5 ہے، جبکہ ایک خاتون مشیر بھی ہیں جن کا عہدہ اور مراعات وزیر کے برابر ہیں۔

حکومت میں شامل مسلم لیگ ن کے وزرا میں کرنل (ر) وقار نور، راجہ محمد صادق، ‎احمد رضا قادری، ‎چوہدری محمد اسماعیل اور سردار الطاف شامل ہیں، جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی نثاراں عباسی مشیر حکومت ہیں۔

کابینہ میں شامل ان تمام اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے نام مشترکہ خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے کہنے پر مخلوط حکومت میں شامل ہوئے۔

’یہ تاثر غلط ہے کہ پارلیمانی پارٹی حکومت گرانا چاہتی ہے‘

خط میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود کھل کی حکومت کی مخالفت کی جارہی ہے، اور آئے روز حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی حکومت کو گرانا چاہتی ہے، لیکن ہم 8 منتخب اراکین اسمبلی میں سے 6 اراکین اسمبلی چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن حکومت میں رہے اور ہم اپنے حلقوں پر توجہ دیتے ہوئے عوام کو صحت، تعلیم اور بجلی کے شعبے میں اعلان کردہ مختلف پیکیجز سے فائدہ پہنچائیں۔ ہمارے حکومت میں رہنے سے اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں کو نوکریوں کے مواقع بھی ملیں گے، جس کا پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن حکومت سے الگ ہوگئی تو پاکستان پیپلزپارٹی کو اس سے خوشی ہوگی، کیونکہ ایسی صورت میں 2026 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لیے مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنا زیادہ آسان ہوگا۔

‎خط میں کہا گیا ہے کہ ‎مسلم لیگ ن داخلی اختلافات کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے نہ کہ وزیروں یا مشیروں کے باعث، جماعت میں چار گروہ ہیں جو ایک دوسرے کے مخالف چل رہے ہیں، جس سے پارٹی کو عملاً نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ لوگ پارٹی صدر کو اگلے عام انتخابات کے لیے جماعت کو منظم کرنے اور تیاری کرنے میں مدد فراہم نہیں کررہے۔

آپ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ہمیں ملاقات کا وقت دیں، شہباز شریف سے مطالبہ

‎خط میں کہا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر قیادت اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک مشترکہ مقصد کے لیے کام کرے، پارٹی کو منظم اور مضبوط کرے اور آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے ہاتھوں کھوئے ہوئے سیاسی اثرورسوخ کو دوبارہ حاصل کرے۔

خط میں وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‎ہم ملک میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپ کی مصروفیت کو سمجھتے ہیں، لیکن درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان مسائل پر ہمارے ساتھ گفتگو کے لیے کچھ وقت نکالیں، اس سے پہلے کہ آپ کوئی فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لیے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے

‎اس خط کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آئندہ انتخابات میں اس کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہ غلام قادر شہباز شریف طارق فاروق فاروق حیدر کابینہ اراکین کا خط مسلم لیگ ن وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہ غلام قادر شہباز شریف طارق فاروق فاروق حیدر مسلم لیگ ن وزیراعظم پاکستان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف حکومت میں کے لیے

پڑھیں:

بیانیے کے محاذ پر کمزوری دور نہ کی تو مسلم لیگ ن ناکام ہو جائے گی، چوہدری جعفر اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ بیانیے کے محاذ پر پارٹی درست طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکی اور اگر یہ کمزوری دور نہ کی گئی تو پارٹی حریفوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وی سیمینار: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں پرائمری امتحان ختم، نصاب آدھا کردیا، وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی

وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات سے انہیں ٹکٹ نہیں ملا مگر وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف اور شہباز شریف انہیں خاندان کے فرد کی طرح محبت دیتے ہیں۔

اس سوال پر کہ انکی جماعت تحریک انصاف کے بیانیے کا توڑ نہ کر سکی چوہدری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ یہ کام پارٹی نہ کر سکی۔

چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ’ہمارے پاس 69 ہزار بلدیاتی نمائندوں کا نیٹ ورک ہے جو گاؤں کی سطح پر سنہ 2015 کا الیکشن لڑے تھے۔ ان کے پاس بیٹھک بھی ہے حقہ چائےبھی ہے۔ ہم ان سب کو جوڑ نہیں سکے۔ یہ ہماری کمزوری ہے جسے دور کرنا ہوگا ورنہ ہم مقابلہ نہیں کر سکتے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ سال انتخابات میں ٹکٹ نہ دینا قیادت کا فیصلہ ہے اور وہ پارٹی قیادت کی حکمت عملی سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔ میں سمجھتا ہوں آپ جس کے ساتھ ہوں اس کے ساتھ رہنا چاہیے۔ مجھے پہلی بار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تجویز شہباز شریف نے دی تھی اور نواز شریف کا حکم تھا۔ میرا نواز شریف سے اب بھی رابطہ ہے اور مختلف اجلاسوں میں بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے‘۔

نواز شریف کے بااعتماد ساتھیوں کو الیکشن میں کارنر کیا گیا

نواز شریف کے بااعتماد لوگوں کو الیکشن میں سائیڈ پر کرنے کے حوالے سے وی نیوز کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس تاثر سے انہیں مکمل اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ لوگ جو نظریاتی طور پر ہارڈ لائنر تھے ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں نواز شریف اور شہباز شریف میں گروپنگ کبھی محسوس نہیں ہوئی اور دونوں بھائی مل کر کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: معروف مصنف اور کالم نگار عمار مسعود کا وی نیوز کے لیے ویڈیو کالم

اس سوال پر کہ کیا شہباز شریف کبھی نواز شریف بن سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان مختلف ہوتا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف میں اپنی اپنی خوبیاں ہیں۔ نواز شریف کی کامیابیوں میں شہباز شریف اور مریم نواز کا اپنا اپنا کردار ہے۔

ووٹ کو عزت کا کیا بنا؟

مسلم لیگ ن کے گزشتہ الیکشن کے نعرے ’ووٹ کو عزت دو‘ کو چھوڑ دینے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس نہ مسلح کارکن ہیں، نہ اسلحہ ہے اور نہ مشینری ہے اس لیے وہ راستہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک دریا کے سامنے اگر چٹان آ جائے تو کیا دریا خشک ہو جاتا ہے؟ نہیں وہ وہاں رک جاتا ہے اور پھر راستہ بنتا ہے تو نیچے اترتا ہے‘۔

نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم کیوں نہ بنے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب منقسم مینڈیٹ آیا تو پھر فیصلہ تبدیل کیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں بنیں گے تاہم آج بھی لیڈر نواز شریف ہی ہیں۔ اگر ہمارے ممبران اسمبلی 51 فیصد ہوتے تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت نے حالات کے تحت گجرات کی سطح پر پارٹی کی سیاست کو کمپرومائز کیا تھا۔

مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا لوہا خود منوایا جس طرح وہ کارکنوں کے ساتھ رابطہ کرتی ہیں اس سے پارٹی کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے سڑکوں اور اسپتالوں پر کام کیا جو نظر آ رہا ہے۔ اسکالرشپ اسکیم پنجاب کے بچوں کو فائدہ دے گی۔ کیا کے پی میں ایسا کوئی اقدام ہوا ہے۔ کتنے مستحق لوگوں کو اسکالرشپ ملا اور کتنوں کو بیرون ملک پڑھائی کے لیے بھیجا گیا۔

منزید پڑھیں: عدالتوں میں ہنگامہ خیز دن، نواز شریف سرخرو ہوئے یا عمران خان؟

اینٹی اسٹیٹ بیانیے کو کیسے کاؤنٹر کر سکتے ہیں اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل ہی اس کا علاج ہے۔ سیاسی جماعتیں نوجوان نسل کو جوڑنے کا نعرہ دے سکتی ہیں۔ نواز شریف نے یہ کوشش سنہ 2013  میں کی تھی اور سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے مگر بدقسمتی سے اس وقت بھی عمران خان ساتھ نہیں چلے اور آج بھی ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل

چوہدری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ سویلنز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے مگر اس کے لیے عدلیہ کو سیاست سے الگ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری عدلیہ درست کام کرے تو پھر کیوں فوجی عدالتوں کی طرف کوئی جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا حل یہی ہے کہ عدلیہ اپنا کام درست طور پر کرے اور خود کو سیاسی عناصرسے الگ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے اور اس میں وہ سارے لوگ شامل میں جنہوں نے انہیں بنایا ہے اور آج وہ سزا بھی بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شاعر و مصنف غضنفر ہاشمی سے ملاقات

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا جرم عمران خان کا یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کی سیاست کو تباہ کیا جس کا آگے جا کر اثر معیشت پر بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور عمران خان کے بارے میں لاڈلے والا تاثر ختم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال عمران خان ن لیگ ن لیگ بیانیہ ووٹ کو عزت دو

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی، عسکری قیادت ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، بیرسٹر سیف
  • شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات
  • امریکہ، انڈیا، اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر متحد ہیں، لیاقت بلوچ 
  • شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
  • پی ٹی آئی کے مطالبات کم، حکومت کے خلاف چارج شیٹ زیادہ ہے، عرفان صدیقی
  • وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • پاکستانی قوم فلسطین میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں:شہباز شریف
  • بیانیے کے محاذ پر کمزوری دور نہ کی تو مسلم لیگ ن ناکام ہو جائے گی، چوہدری جعفر اقبال
  • کے پی: 19 اجلاسوں میں 518 فیصلے، 486 پر عملدرآمد، 25 تاخیر کا شکار