ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 3 جنوری 2025 کو 16,377.8 ملین ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 11,695.
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر4,682.6 ملین ڈالر جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 16,377.8 ملین ڈالر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11,695.2 ملین ڈالر رہ گئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹ بینک پاکستان ذخائر زرمبادلہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پاکستان زرمبادلہ زرمبادلہ کے ذخائر
پڑھیں:
یواے ای نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کر دی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے 2 عدد ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، جن کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔
ادھر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 72 کروڑ ڈالر موجود ہیں، اس طرح ملک میں کل ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
واضح رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالرز کو رول اوورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔