پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔
حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکریٹری زکو و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرفان احمد سیکریٹری زکو و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم خان کمشنر فیصل آباد، صلوت سعید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اور نادر چٹھہ سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ تعینات کردیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو غیر استعمال شدہ اثاثے نجی شعبے کو فروخت کرنے کی ہدایت کی اور اداروں کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر زور دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اینڈمولڈ سینٹر(کے ٹی ڈی ایم سی) کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی، محمد نورالدین داؤد ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی( ٹی یو ایس ڈی ای سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی اور پی بی سی کے کاروباری منصوبے کا جائزہ لے کر2 سال میں مالی خسارہ ختم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔