Islam Times:
2025-04-13@21:25:15 GMT

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی 2 ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھجوائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر 27 پیسے کی کمی سے 278 روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب اختتامی لمحات میں طلب قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 280 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر پیسے کی کمی سے

پڑھیں:

ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:

ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد آج پاور ڈویژن نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء  کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہو گی، تاہم اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کےذریعےکی گئی ہے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نےبجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • چین نے امریکی اشیاء پرڈیوٹی 125فیصد تک بڑھادی،ٹیسلاکاروں کے آرڈر منسوخ
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • پشاور ہائیکورٹ؛ کرپٹو کرنسی  پر قانون سازی کیلیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی