وزیراعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وہ 2029ء تک وزیراعلی رہیں گے، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور مراد علی شاہ 2029ء تک وزیر اعلی سندھ رہیں گے۔ کراچی کے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نماش کی افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے یقین دہانی کروای ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی سندھ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
---تصویر بشکریہ اے پی پیوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع کیے گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہو گئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں الیکٹرک ٹرک اور ہائبرڈ ٹرک بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں۔
جس پر بیلاروسی وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن نے کہا کہ دورۂ پاکستان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، پاکستان کا دورہ کر کے مجھے خوشی ہو گی۔