Islam Times:
2025-01-18@10:16:09 GMT

کراچی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پریس کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کراچی کے پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرائتی، علامہ ملک غلام عباس، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کئے جارہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں فلسطین غزہ بن گیا ہے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کرلیا

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی تنظیم سازی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت کے لیے 20 جنوری کو لاہور پہنچیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس ان کے گلے کی ہڈی بن گئی
  • کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، بیرسٹر گوہر
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
  • کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے: بیرسٹر گوہر
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کا اقتدار
  • غزہ میں سیز فائر عظیم فتح ہے جو اہل غزہ کی استقامت کا نتیجہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • رانا ثناء اور عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس پریشانی پر مبنی تھی، صاحبزادہ حامد رضا
  • کرم کے حالات ہر گزرتے دن کیساتھ مزید خراب ہورہے ہیں، علامہ جہانزیب جعفری
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • بلاول بھٹو نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کرلیا