آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو ہونے والی سماعت میں علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے جب کہ شریک ملزم اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری علی امین گنڈاپور عدالت نے
پڑھیں:
مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔