پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالرکے مساوی کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالرکے مساوی کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنیکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔ درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں۔
، مقدمات میں امریکا اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہیکہ امریکا اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنیکا حکم دیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سپریم کورٹ
پڑھیں:
کوئٹہ ، دہری تنخواہ لینے والے میڈیکل افسران پر جرمانے عائد
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہ لینے والے 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔جس کے تحت 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے میں مزید کرپشن کو روکا جا سکے۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی اداروں میں تعینات کنٹریکٹ ڈاکٹروں اور یو این ڈیپوٹیشن اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ایسے اہلکاروں کو فوری طور پر اپنے پیرنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اسپتالوں کی بندش غریب مریضوں کے لیے ناقابل برداشت ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات سے محروم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرے گی اور ان کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔