پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کےبرابر کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، مقدمات میں امریکہ اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔درخواست گزار کا کہنا ہےکہ امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنےکا حکم دیا جائے۔
یوکرینی صدر اور امریکی وزیر دفاع کی آخری ملاقات، نئے صدر ٹرمپ سے بڑی اپیل کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان میں سپریم کورٹ
پڑھیں:
ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 جج جاں بحق
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک جج زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ک بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔