UrduPoint:
2025-01-18@11:02:08 GMT

ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ پھر سے شروع

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ پھر سے شروع

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2024ء ) ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ پھر سے شروع، مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے کا انکشاف، اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں مزید کمی آگئی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 3 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 3 ہفتوں کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر نصف ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو چکی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی ذخائر 16 ارب 40 کروڑڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 71 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 دسمبر 2024 کو زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تھی۔

جبکہ اس سے پچھلے ہفتے میں بھی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی ہوئی تھی۔ 26 دسمبر 2024 کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 26کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ 26 دسمبر کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 22کروڑ 80لاکھ ڈالر کم ہو کر 11ارب 85کروڑ ڈالر رہ گئے۔

بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3.

4کروڑ ڈالر کی کمی سے 4ارب 52کروڑ ڈالر رہ گئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق امپورٹ بل میں نمایاں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالرز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی باعث ناصرف زرمبادلہ ذخائر پر دباو بڑھا ہے، ساتھ ساتھ پاکستانی روپے پر بھی دباو بڑھ رہا ہے۔ مارکیٹ میں ڈالرز کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ناصرف زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، ساتھ ساتھ کرنسی مارکیٹ میں پھر سے پاکستانی روپیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: زرمبادلہ ذخائر میں کے مطابق کے دوران کمی ہو

پڑھیں:

2024 میں روزگار کے لیے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے

پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی، مگر ریکارڈ ترسیلات زر کا سلسلہ برقرار

پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2024 کے آغاز میں سات لاکھ سے زائد افراد نے ملک چھوڑا۔

ذرایع کے مطابق، 727,381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، جو کہ 2023 میں روانہ ہونے والوں کی تعداد 862,625 سے کم ہے۔

تاہم، اس دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر کا سلسلہ جاری رہا۔ کیلنڈر ایئر 2024 میں انہوں نے پاکستان کو 34 ارب ڈالرز سے زائد کی رقم ارسال کی، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی‘ اسٹیٹ بینک
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • یواے ای نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • زرمبادلہ کے ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • 2024 میں روزگار کے لیے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے
  • عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان
  • خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع