وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی خبروں پر صوبائی وزیرکا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور مراد علی شاہ 2029 تک وزیر اعلیٰ سندھ رہیں گے۔
کراچی کے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نماٸش کی افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے یقین دہانی کرواٸی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتری آٸی ہے اور مزید بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فارمولابنائیں‘ بلاول
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری پہلی دستور ساز اسمبلی کا افتتاح کررہے ہیںکراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپناکر ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکتے ہیں، کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہیے،اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں، قوموں کو بنانے میں سیاست اور ثقافت کا اہم کردار ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انڈس سویلائزیشن کے لوگ ہیں، ہمیشہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی۔