ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔
نجی ٹی وی 24نیوز نے وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کے حوالے سے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لئے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ محی الدین وانی نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔
پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ
اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان ہے ۔رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے ۔