سری لنکا؛ توہینِ اسلام پر بدھ رہنما کو قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
سری لنکا میں ایک بدھ رہنما کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ مت رہنما گالاگوداتے گناناسارا اشتعال انگیز بیانوں اور نفرت آمیز تقاریر کے لیے بدنام ہیں۔
مذہب اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی ایک اشتعال انگیز تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے باعث عدالت نے بدھ رہنما کو مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہی بدھ رہنما مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر 4 سال کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔
تاہم وہ پیرول پر رہا ہو کر واپس آگیا تھا اور ایک بار پھر نفرت آمیز تقریر کے مرتکب ہوا۔
مسلم رہنماؤں توہین مذہب کے بار بار مرتکب عادی مجرم کو معمولی سزا پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے، سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔
گجرات میں پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر باضابطہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی انفرادی طور پر مذاکرات کر رہے ہیں، ہم انفرادی مذاکرات سے کسی کو نہیں روک رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اعظم سواتی اپنی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس پر پارٹی بانی پی ٹی آئی سے اجازت لے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں آئین، جمہوریت کی بحالی سب کا مقصد ہے، پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی چور درواز ہ نہیں ڈھونڈ رہے، ہر سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتا ہے، بالآخر ٹیبل پر بیٹھ کر ہی معاملات حل ہوتے ہیں۔