اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا. رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری نے آئی پی یو کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے.

(جاری ہے)

وکیل نے دعوی کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرکزی نقطہ جی ایچ کیو حملہ کیس ہوگا جس میں عمران خان پر 9 مئی کو ٹھوس شواہد یا قابل اعتماد قانونی بنیادوں کے بغیر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس سے انصاف کے نظام کی غیر جانبداری پر مزید سوالات اٹھیں گے. خالد یوسف نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی پی یو کے مبصر کے پاس اڈیالہ جیل میں عمران خان کی نظربندی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ٹرائل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا یہ اس بات کی شفاف تشخیص کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم ہے کہ آیا منصفانہ ٹرائل کے حق جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں.                                                                                                       

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: کا جائزہ

پڑھیں:

عمران خان اور بشری بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع، توشہ خانہ ٹو دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے وکلا نے توشہ خانہ کیس ٹو کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی ہے. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بشری بی بی کی ایک اور عمران خان کی6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے .

(جاری ہے)

وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنی دیا جائے بشری بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے. جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں اس لئے آج کچھ نہیں ہوگا، حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جاتی ہے عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی.

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہوئے.

سماعت کے آغاز میں عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے جج سے کیس دوسرے بینچ کومنتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے موکل کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئرجج پہلے سے سن چکے ہیںانہوں نے کہا کہ خاور مانیکا نے عمران خان کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائرکی، عدت کیس میں انہی بنیادوں پرکیس دوسرے بینچ کومنتقل کرنے کا آرڈر ہوگیا، اسلام آبادہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پرتھوڑا سوچ لے جس کے بعد جسٹس راجہ انعام نے کیس کی سماعت ملتوی کردی.

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے سے متعلق سابق وزیر کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
  • صدر ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو حراست میں لینے کے ” رائلی ایکٹ“پر دستخط کر دیئے
  • صدر مملکت نے متنازع ترمیمی پیکا بل پر دستخط کر دیے
  • پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج، صدر نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے
  • پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا
  • دھنوش کی نینتھارا کے خلاف قانونی جنگ میں فتح، نیٹ فلکس کو بڑا جھٹکا
  • عمران خان اور بشری بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع، توشہ خانہ ٹو دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 فروری تک توسیع
  • ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں شامل محکمہ انصاف کے ایک درجن سے زائد اہلکار برطرف
  • عمران خان اوربشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 فروری تک توسیع