لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی ہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماضی میں بھی ایسے مقدمات فل کورٹ ہی سنتی رہی ہے لہذا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے.

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جائے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ میں وہ تمام ججز شامل کیے جائیں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے.

ذریعہ: UrduPoint

پڑھیں:

26ویں آئینی ترمیم کےتحت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا

26ویں آئینی ترمیم کےتحت آئینی اور ریگولر بینچ ٹوٹ گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، کیس کو چلانے کیلئے نیا بینچ بنانا پڑے گا، کیس کی پیر کے لیے سماعت فکس کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس عرفان سعادت پہلے بینچ میں شامل تھے،پیر کو پہلے والا 3رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا،جائزہ ہوگاکہ آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچز سے تو اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ہمیں تھوڑا وقت دے دیں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے،عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کرکےکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔    

متعلقہ مضامین

  • سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
  • 26ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچز کےاختیار کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ میں بینچوں کے دائرہ کارپر سماعت‘اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کردی
  • سندھ ہائی کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پرکیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • 26ویں آئینی ترمیم کےتحت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ کا 26ویں ترمیم کے بعد بینچزکے اختیارات سے متعلق کیس   سابق بینچ کے سامنے لگانے کا حکم 
  • آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کیس کی سنوائی کرنے والا بینچ تبدیل