واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کردی ہے ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی تنقید کررے ہیں.

ویڈیو میں جیفری سیکس نے کہا کہ روس کے شام میں مداخلت کرنے سے 4 سال قبل اوباما حکومت نے سی آئی اے کو بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا حکم دیا تھا جیفری سیکس نے کہا کہ امریکا کی عراق جنگ کے پیچھے دراصل موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہاتھ تھا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1995 سے نیتن یاہو کا یہ خیال رہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہی ہے کہ ان کی حمایت کرنے والی حکومتوں کا تختہ الٹ دیا جائے اور یہ حکومتیں عراق، شام اور ایران کی حکومتیں تھیں.

جیفری ساکس نے کہا نیتن یاہو آج تک امریکا کو ایران سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں جیفری ساکس نے نیتن یاہو کے بارے میں تلخ جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں میں پھنسایا اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیفری ساکس خود بھی ایک یہودی ہیں جو عوامی فورمز پر اسرائیل کی مخالفت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، ان کی یہ ویڈیو گزشتہ کی ہے.                                                       

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

بشریٰ انصاری کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑا ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو انسٹاگرام پر گانے کے پس منظر میں اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں بلیو لباس میں دیکھا گیا۔ویڈیو کے پس منظر میں انہوں نے گانا لگا رکھا ہے جب کہ وہ خود دیوار سے ٹیک لگا کر کیمرے کی طرف دکھائی دیتی ہیں۔مختصر ویڈیو میں بشریٰ انصاری کیمرے کے سامنے اپنے لباس کو درست کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے پر جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیے اور انہیں یاد دلایا کہ وہ نانی بن چکی ہیں، انہیں اس طرح کی ویڈیو شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ سینیئر ہونے کے باوجود اداکارہ ویڈیو میں اس طرح ادائیں دکھا رہی ہیں، جیسے وہ نو عمر لڑکی ہوں۔کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے اس طرح کی ویڈیوز نہ بنائیں اور فضول حرکتوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ انصاری کو نئی ویڈیو پر کڑی تنقید کا سامنا
  • بشریٰ انصاری کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑا ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی
  • اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی،نیتن یاہو کے حماس پر الزامات ۔غزہ پر بڑے حملے،13 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بائیڈن اور ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
  • اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
  • حماس نے سیزفائر ڈیل قبول نہیں کی، نیتن یاہو کے دفتر کا دعویٰ
  • عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر کی لندن میں ملاقات