بھارت میں ایک پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں بورگاؤ، کلود اورہنگنا میں ایک انجانی وبا پھوٹ پڑی۔

اس پُراسرار بیماری کے شکار شہریوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور وہ صرف 7 روز کے اندر مکمل گنجے ہونے لگے۔

اب تک مکمل گنجے ہونے کے 50 سے زائد کیسز ہوگئے جب کہ بغیر کسی وجہ کے مسلسل بال گرنے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

اس پُراسرار بیماری کے بارے میں جاننے کے لیے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کے خون، جلد اور بال کے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔

فی الحال بیماری کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا پانی کی آلودگی یا کسی الرجی کے باعث ہوسکتا ہے۔

حتمی طور پر وجہ ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری 

قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار اور ہیٹ ویو، سن سٹروک سے متعلق ایڈوائزریز جاری کردی ہیں۔ 

ایڈوائزریز صحت کے متعلقہ اداروں کو بیماریوں کی روک تھام  کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کرنے  کے لئے جاری کی گئی۔

ایڈوائزری میں کانگو بخار کو بھی ٹارگٹ کیا گیا جو کہ ایک خاص قسم کے وائرس (نیرو وائرس) سے ہونے والی بیماری ہے اور متعدد جانوروں، جیسے بکری، بھیڑ اور خرگوش وغیرہ کے بالوں میں چھپی ہوئی چیچڑیوں (ایک قسم کا کیڑا) میں پایا جاتا ہے۔

یہ وائرس انسانوں میں، چیچڑی کے کاٹنے ،جانور ذبح  کرنے کے دوران اور اس کے فوراً بعد متاثرہ جانوروں کے خون یا بافتوں کےذریعے منتقل ہوتا ہے۔

یہ وائرس متاثرہ شخص سے صحت مندشخص میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ 2024 میں  پاکستان میں اس بیماری کے61 کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کپڑوں پر موجود چیچڑی کا آسانی سے پتہ چل سکے۔ اگر جلد یا لباس پر چیچڑی موجود ہو تو اسےمحفوظ طریقے سے ہٹا دیں۔ ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹِکس (چیچڑی) بکثرت ہوں ۔

ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزریز میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو گرمی کی لہر سمیت گلوبل وارمنگ کی وجہ سے شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ ہر سال ملک میں گرمی کی لہر کے خطرات اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیماری اور اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

احتیاطی تدابیر میں بتایا گیا کہ براہ راست سورج کی روشنی اورڈی ہائیڈریشن سے بچنا ہیٹ اسٹروک کی پیچیدگیوں کو روک سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیموفیلیا میں جسم سے خون بہنے لگے تو رُکتا نہیں
  • خان صاحب کے پیچھے تمام لیڈر شپ متحد ہے، نعیم حیدر
  • راولپنڈی میں طوفان اور بارش کے حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
  • راولپنڈی اور جہلم میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی
  • لاہور میں ہر گھر کے 3 سے 4 افراداس بیماری میں مبتلا ، اہم ہدایات جاری
  • عمران خان کی بیماری اور ڈاکٹر عارف علوی کا چیک اپ، ’وی ٹو‘ میں مزاح سے بھرپور گفتگو
  • چلاس، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
  • قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری 
  • اندر کی کہانی کا علم نہیں شاید بات چیت ہوئی ہو گی، محمد زبیر
  • کراچی، برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق