ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ  کے پی کے  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ   خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس  کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس دوران علی امین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے  ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات

راولپنڈی:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • کرپشن کیس کی مجرم بشریٰ بی بی کو قید بامشقت و جرمانہ؛ سزا پر عمل کا وارنٹ جیل بھیج دیا گیا
  • علی امین کو درج مقدمات میں 3ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • فضل الرحمٰن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، گنڈاپور
  • وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
  • پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو 3ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں 3 ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ڈکیتی مزاحمت پرشہری کاقتل ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ
  • بانی  پی ٹی آئی  علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش
  • سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے